📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل (كتاب الجمعة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: جمعہ کے دن وضو کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 498 Jami at-Tirmidhi 498
کتاب #5: کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل
5: باب مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے دن وضو کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَدَنَا وَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، وَمَنْ مَسَّ الْحَصَى فَقَدْ لَغَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ” جس نے وضو کیا اور اچھی طرح کیا ۱؎ پھر جمعہ کے لیے آیا ۲؎ ، امام کے قریب بیٹھا ، غور سے خطبہ سنا اور خاموش رہا تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک کے اور مزید تین دن کے ۳؎ کے گناہ ۴؎ بخش دیئے جائیں گے ۔ اور جس نے کنکریاں ہٹائیں تو اس نے لغو کیا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 498]
💡 وضاحت:
۱؎: اچھی طرح وضو کیا کا مطلب ہے سنت کے مطابق وضو کیا۔
۲؎: اس سے معلوم ہوا کہ گھر سے وضو کر کے مسجد میں آنا زیادہ فضیلت کا باعث ہے۔
۳؎: یعنی دس دن کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں کیونکہ ایک نیکی کا اجر کم سے کم دس گنا ہے۔
۴؎: اس سے صغیرہ گناہ مراد ہیں کیونکہ کبیرہ گناہ بغیر توبہ کے معاف نہیں ہوتے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1090)
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة 8 (857)، سنن ابی داود/ الصلاة 209 (1050)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 62 (1025)، و81 (1090)، (تحفة الأشراف: 12405)، مسند احمد (2/424) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #498
496 497 498 499 500

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#497 حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ الْجَحْدَرِيُّ...
سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن وض...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ