جامع الترمذي حدیث نمبر: 488
Jami at-Tirmidhi 488
کتاب #5: کتاب: جمعہ کے احکام و مسائل
1: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ فِيهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ " قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي لُبَابَةَ , وَسَلْمَانَ , وَأَبِي ذَرٍّ , وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ , وَأَوْسِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے بہتر دن جس میں سورج نکلا ، جمعہ کا دن ہے ، اسی دن آدم کو پیدا کیا گیا ، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا ، اسی دن انہیں جنت سے نکالا گیا ، اور قیامت بھی اسی دن قائم ہو گی “ ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں ابولبابہ ، سلمان ، ابوذر ، سعد بن عبادہ اور اوس بن اوس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 488]
💡 وضاحت:
۱؎: اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دن بڑے بڑے امور سرانجام پائے ہیں کہ جن سے جمعہ کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، الصحيحة (961)، صحيح أبي داود (961)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الجمعة 5 (854)، (تحفة الأشراف: 13882)، مسند احمد (2/401، 148، 451، 486، 501، 540)، وانظر أیضا ما یأتي برقم491 (صحیح)