📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: طہارت کے احکام و مسائل (كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: اعضائے وضو کو ایک ایک بار، دو دو بار اور تین تین بار دھونے کا بیان​۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 45 Jami at-Tirmidhi 45
کتاب #1: کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
35: بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ مَرَّةً وَمَرَّتَيْنِ وَثَلاَثًا
باب: اعضائے وضو کو ایک ایک بار، دو دو بار اور تین تین بار دھونے کا بیان​۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى الْفَزَارِيُّ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِي صَفِيَّةَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ: حَدَّثَكَ جَابِرٌ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً , وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ , وَثَلَاثًا ثَلَاثًا " , قَالَ: نَعَمْ.
ابوحمزہ ثابت بن ابی صفیہ ثمالی کہتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر سے پوچھا : کیا جابر رضی الله عنہما نے آپ سے یہ بیان کیا ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اعضائے وضو ایک ایک بار ، دو دو بار ، اور تین تین بار دھوئے ہیں ؟ تو انہوں نے کہا : جی ہاں ( بیان کیا ہے ) ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 45]
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (410)، //، المشكاة (422)، ضعيف سنن ابن ماجة (91) //
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف جداً / جه 410 ¤ ثابت بن أبي صفيه: ضعيف رافضي (تق: 818) وشريك القاضي عنعن (يأتي: 112) و حديث البخاري (159‘158‘157) يعني عن هذا الحديث .
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطہارة 45 (410) (تحفة الأشراف: 2592) (ضعیف) (سند میں ابو حمزہ ثابت بن ابی صفیہ الثمالی، و اور شریک بن عبداللہ القاضی دونوں ضعیف ہیں، نیز یہ آگے آنے والی حدیث کے مخالف بھی ہے، جس کے بارے میں امام ترمذی کا فیصلہ ہے کہ وہ شریک کی روایت سے زیادہ صحیح ہے)
جامع الترمذي • حدیث #45
43 44 45 46 47

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#46 قَالَ أَبُو عِيسَى: وَرَوَى وَكِيعٌ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِي صَفِيَّةَ قَالَ: قُلْت...
یہ حدیث وکیع نے ثابت بن ابی صفیہ سے روایت کی ہے ، میں نے ابو جعفر ( محمد بن علی بن حسین الباقر ) سے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ