📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: نماز میں سہو و نسیان سے متعلق احکام و مسائل (أبواب السهو) 🏷️ باب: باب: عصر سے پہلے چار رکعت سنت پڑھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 430 Jami at-Tirmidhi 430
کتاب #3: کتاب: نماز میں سہو و نسیان سے متعلق احکام و مسائل
206: باب مَا جَاءَ فِي الأَرْبَعِ قَبْلَ الْعَصْرِ
باب: عصر سے پہلے چار رکعت سنت پڑھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى، وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ مِهْرَانَ، سَمِعَ جَدَّهُ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً صَلَّى قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ حَسَنٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں “ ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث غریب حسن ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 430]
💡 وضاحت:
۱؎: نماز عصر سے پہلے یہ چار رکعتیں سنن رواتب (سنن موکدہ) میں سے نہیں ہیں، بلکہ سنن غیر موکدہ میں سے ہیں، تاہم ان کے پڑھنے والے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمت کی دعا کرنے سے ان کی اہمیت واضح ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (1170)، صحيح أبي داود (1154)، التعليق الرغيب (1 / 204)، التعليقات اللجياد، التعليق على ابن خزيمة (1193)
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة 297 (1271)، (تحفة الأشراف: 7454) (حسن)
جامع الترمذي • حدیث #430
428 429 430 431 432

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#429 حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ هُوَ: الْعَقَدِيُّ عَبْدُ الْ...
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے ، اور ان ک...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ