جامع الترمذي حدیث نمبر: 392
Jami at-Tirmidhi 392
کتاب #3: کتاب: نماز میں سہو و نسیان سے متعلق احکام و مسائل
177: باب مَا جَاءَ فِي سَجْدَتَىِ السَّهْوِ بَعْدَ السَّلاَمِ وَالْكَلاَمِ
باب: سلام اور کلام کے بعد سجدہ سہو کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا "، فَقِيلَ لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ، " فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر پانچ رکعت پڑھی تو آپ سے پوچھا گیا : کیا نماز بڑھا دی گئی ہے ؟ ( یعنی چار کے بجائے پانچ رکعت کر دی گئی ہے ) تو آپ نے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کئے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 392]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (1205 و 1211 و 1212 و 1218)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الصلاة 31 (401)، و32 (404)، والسہو 2 (1226)، والأیمان 15 (6671)، وأخبار الآحاد 1 (7249)، صحیح مسلم/المساجد 19 (572)، سنن ابی داود/ الصلاة 196 (1019)، سنن النسائی/السہو 25 (1242)، و26 (1255)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 129 (1203)، و30 (1205)، و133 (1211)، و136 (1218)، (تحفة الأشراف: 9411)، مسند احمد (1/379، 429، 438، 455)، سنن الدارمی/الصلاة 175 (1539) (صحیح)