جامع الترمذي حدیث نمبر: 3525
Jami at-Tirmidhi 3525
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
92: باب
باب: دکھ تکلیف کے وقت دعا پڑھنے کا باب۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا الْمُؤَمِّلُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَلِظُّوا بِيَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ، وَإِنَّمَا يُرْوَى هَذَا عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهَذَا أَصَحُّ وَمُؤَمَّلٌ غَلِطَ فِيهِ، فَقَالَ: عَنْ حَمَادٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ وَلَا يُتَابَعُ فِيهِ.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «يا ذا الجلال والإكرام» کو لازم پکڑو ( یعنی : اپنی دعاؤں میں برابر پڑھتے رہا کرو “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث غریب ہے ، محفوظ نہیں ہے ، ¤ ۲- یہ حدیث حماد بن سلمہ نے حمید سے ، انہوں نے حسن بصری کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( مرسلاً ) روایت کی ہے ، اور یہ زیادہ صحیح ہے ۔ اور مومل سے اس میں غلطی ہوئی ہے ، چنانچہ انہوں نے «عن حميد عن أنس» دیا ، جبکہ اس میں ان کا کوئی متابع نہیں ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3525]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، الصحيحة (1536)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 626) (صحیح)