📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 3461

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 3461 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #49 📁 کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار (كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: تسبیح، تکبیر، تہلیل اور تحمید کی فضیلت کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 3461 Jami at-Tirmidhi 3461
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
58: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ وَالتَّهْلِيلِ وَالتَّحْمِيدِ
🏷️ باب: تسبیح، تکبیر، تہلیل اور تحمید کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنَا أَبُو نَعَامَةَ السَّعْدِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ، فَلَمَّا قَفَلْنَا أَشْرَفْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ فَكَبَّرَ النَّاسُ تَكْبِيرَةً وَرَفَعُوا بِهَا أَصْوَاتَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَصَمَّ وَلَا غَائِبٍ هُوَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ رُءُوسِ رِحَالِكُمْ، ثُمَّ قَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسِ أَلَا أُعَلِّمُكَ كَنْزًا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَأَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُلٍّ، وَأَبُو نَعَامَةَ اسْمُهُ عَمْرُو بْنُ عِيسَى، وَمَعْنَى قَوْلِهِ: هُوَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ رُءُوسِ رِحَالِكُمْ إِنَّمَا يَعْنِي عِلْمَهُ وَقُدْرَتَهُ.
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں تھے ، جب ہم واپس پلٹے اور مدینہ کے قریب پہنچے تو لوگوں نے تکبیر کہی اور بلند آواز سے کہی ، آپ نے فرمایا : ” تمہارا رب بہرا نہیں ہے اور نہ ہی وہ غائب ہے ، وہ تمہارے درمیان اور تمہاری سواریوں کے درمیان موجود ہے ، پھر آپ نے فرمایا : ” عبداللہ بن قیس ! کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتا دوں ؟ وہ : لا حول ولا قوة إلا بالله ہے ، یعنی حرکت و قوت اللہ تعالیٰ کی مشیت کے بغیر نہیں ہے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- ابوعثمان النہدی کا نام عبدالرحمٰن بن مل ہے ، ¤ ۳- اور ابونعامہ کا نام عمرو بن عیسیٰ ہے ، ¤ ۴- آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول بينكم وبين رءوس رحالكم سے مراد یہ ہے کہ اس کا علم اور قدرت ہر جگہ ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3461]
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3824)
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم 3374 (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #3461
3460 3460 3461 3462 3463

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3460 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ الس...
´عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” زمین پر جو کوئی بھی بندہ : «لا إله...
#3460 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِير...
´اس سند سے` حاتم بن ابی صغیرہ سے ، حاتم نے ابوبلج سے ، ابوبلج نے عمرو بن میمون سے ، عمرو بن میمون نے عبداللہ بن عمرو کے ...
#3460 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي...
´اس سند سے` شعبہ نے ابوبلج سے اسی طرح روایت کی اور انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3460M]
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ