جامع الترمذي حدیث نمبر: 3456
Jami at-Tirmidhi 3456
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
56: باب مَا يَقُولُ إِذَا فَرَغَ مِنَ الطَّعَامِ
باب: جب کھانا کھا چکے تو کیا پڑھے؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا رُفِعَتِ الْمَائِدَةُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ يَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبُّنَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے جب دستر خوان اٹھا لیا جاتا تو آپ کہتے : «الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه غير مودع ولا مستغنى عنه ربنا» ” اللہ ہی کے لیے ہیں ساری تعریفیں ، بہت زیادہ تعریفیں ، پاکیزہ روزی ہے ، بابرکت روزی ہے ، یہ اللہ کی جانب سے ہماری آخری غذا نہ ہو اور اے ہمارے رب ہم اس سے کبھی بے نیاز نہ ہوں “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3456]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (3284)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الأطعمة 54 (5458)، سنن ابی داود/ الأطعمة 53 (3849)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 16 (3284) (تحفة الأشراف: 4856)، و مسند احمد (5/349)، وسنن الدارمی/الأطعمة 3 (2066) (صحیح)