📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 3174

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 3174 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #48 📁 کتاب: تفسیر قرآن کریم (كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: سورۃ المومنون سے بعض آیات کی تفسیر۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 3174 Jami at-Tirmidhi 3174
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
24: باب وَمِنْ سُورَةِ الْمُؤْمِنُونَ
🏷️ باب: سورۃ المومنون سے بعض آیات کی تفسیر۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ النَّضْرِ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ ابْنُهَا حَارِثَةُ بْنُ سُرَاقَةَ أُصِيبَ يَوْمَ بَدْرٍ أَصَابَهُ سَهْمٌ غَرَبٌ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: أَخْبِرْنِي عَنْ حَارِثَةَ لَئِنْ كَانَ أَصَابَ خَيْرًا احْتَسَبْتُ وَصَبَرْتُ، وَإِنْ لَمْ يُصِبْ الْخَيْرَ اجْتَهَدْتُ فِي الدُّعَاءِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا أُمَّ حَارِثَةَ إِنَّهَا جِنَانٌ فِي جَنَّةٍ، وَإِنَّ ابْنَكِ أَصَابَ الْفِرْدَوْسَ الْأَعْلَى، وَالْفِرْدَوْسُ رَبْوَةُ الْجَنَّةِ وَأَوْسَطُهَا وَأَفْضَلُهَا "، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ربیع بنت نضر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ، ان کے بیٹے حارث بن سراقہ جنگ بدر میں شہید ہو گئے تھے ، انہیں ایک انجانا تیر لگا تھا جس کے بارے میں پتا نہ لگ سکا تھا ، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : آپ مجھے ( میرے بیٹے ) حارثہ کے بارے میں بتائیے ، اگر وہ خیر پاس کا ہے تو میں ثواب کی امید رکھتی اور صبر کرتی ہوں ، اور اگر وہ خیر ( بھلائی ) کو نہیں پاس کا تو میں ( اس کے لیے ) اور زیادہ دعائیں کروں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حارثہ کی ماں ! جنت میں بہت ساری جنتیں ہیں ، تمہارا بیٹا جنت الفردوس میں پہنچ چکا ہے اور فردوس جنت کا ایک ٹیلہ ہے ، جنت کے بیچ میں ہے اور جنت کی سب سے اچھی جگہ ہے ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث انس کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3174]
💡 وضاحت:
۱؎: ارشاد باری تعالیٰ الذين يرثون الفردوس (المومنون: ۱۱) کی تفسیر میں مؤلف نے اس حدیث کا ذکر کیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1811 و 2003)، مختصر العلو (76)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجھاد 14 (1809)، والمغازي 9 (3982)، والرقاق 51 (6550، 6567) (تحفة الأشراف: 1217)، و مسند احمد (3/124، 210، 215، 264، 372، 383) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #3174
3173 3173 3174 3175 3176

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3173 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى ، وَعَبْدُ بْنُ حميد ، وغير واحد , المعنى واحد، قَالُوا: حَدَّثَنَا ع...
´عبدالرحمٰن بن عبدالقاری کہتے ہیں کہ` میں نے عمر بن خطاب رضی الله عنہ کو کہتے ہوئے سنا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ...
#3173 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَن...
´اس سند سے` اسی کی ہم معنی حدیث روایت کی ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ پہلی روایت سے زیادہ صحیح ہے ، میں نے اسحاق بن...
#3175 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَبْد...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت «والذين يؤتون ما آتوا وقلوب...
#3176 حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ بْنُ نَصْرٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سَعِيدِ بْن يَ...
´ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت : «وهم فيها كالحون» ” اور وہ اس میں ڈراونی ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ