جامع الترمذي حدیث نمبر: 3166
Jami at-Tirmidhi 3166
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
22: باب وَمِنْ سُورَةِ الأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ
باب: سورۃ انبیاء سے بعض آیات کی تفسیر۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْأُمَوِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمْ يَكْذِبْ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَام فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ قَوْلِهِ: إِنِّي سَقِيمٌ وَلَمْ يَكُنْ سَقِيمًا، وَقَوْلُهُ: لِسَارَّةَ أُخْتِي، وَقَوْلِهِ: بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا "، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْتَغْرَبُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ إِسْحَاق، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ابراہیم علیہ السلام نے تین معاملات کے سوا کسی بھی معاملے میں کبھی بھی جھوٹ نہیں بولا ، ایک تو یہ ہے کہ آپ نے کہا : میں بیمار ہوں ، حالانکہ آپ بیمار نہیں تھے ، ( دوسرا ) آپ نے سارہ کو اپنی بہن کہا : ( جب کہ وہ آپ کی بیوی تھیں ) ( تیسرا ، آپ نے بت توڑا ) اور پوچھنے والوں سے آپ نے کہا : بڑے ( بت ) ان کے اس بڑے نے توڑے ہیں ، ( ان سے پوچھ لیں ) ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- یہ حدیث کئی سندوں سے ابوہریرہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آئی ہے ، اور ابوالزناد کے واسطہ سے ابن اسحاق کی روایت غریب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3166]
💡 وضاحت:
۱؎: مولف یہ حدیث ارشاد باری: «قال بل فعله كبيرهم هذا» (الانبیاء: ۶۴) کی تفسیر میں لائے ہیں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، صحيح أبي داود (1916)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/أحادیث الأنبیاء 8 (3357)، والنکاح 12 (5012)، صحیح مسلم/الفضائل 41 (2371) (تحفة الأشراف: 13865)، و مسند احمد (2/403) (صحیح)