📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 281

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 281 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #2 📁 کتاب: نماز کے احکام و مسائل (كتاب الصلاة) ← 🏷️ باب: امام سے پہلے رکوع اور سجدہ کرنے کی کراہت کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 281 Jami at-Tirmidhi 281
کتاب #2: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
96: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ أَنْ يُبَادَرَ الإِمَامُ بِالرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ
🏷️ باب: امام سے پہلے رکوع اور سجدہ کرنے کی کراہت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ وَهُوَ غَيْرُ كَذُوبٍ، قَالَ: " كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ يَحْنِ رَجُلٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى يَسْجُدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَسْجُدَ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ , وَمُعَاوِيَةَ , وَابْنِ مَسْعَدَةَ صَاحِبِ الْجُيُوشِ وَأَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ الْبَرَاءِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَبِهِ يَقُولُ: أَهْلُ الْعِلْمِ إِنَّ مَنْ خَلْفَ الْإِمَامِ إِنَّمَا يَتْبَعُونَ الْإِمَامَ فِيمَا يَصْنَعُ، لَا يَرْكَعُونَ إِلَّا بَعْدَ رُكُوعِهِ وَلَا يَرْفَعُونَ إِلَّا بَعْدَ رَفْعِهِ، لَا نَعْلَمُ بَيْنَهُمْ فِي ذَلِكَ اخْتِلَافًا.
براء بن عازب رضی الله عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے اور جب آپ اپنا سر رکوع سے اٹھاتے تو ہم میں سے کوئی بھی شخص اپنی پیٹھ ( سجدے کے لیے ) اس وقت تک نہیں جھکاتا تھا جب تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں نہ چلے جاتے ، آپ سجدے میں چلے جاتے تو ہم سجدہ کرتے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- براء رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں انس ، معاویہ ، ابن مسعدہ صاحب جیوش ، اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ، ¤ ۳- اور یہی اہل علم کہتے ہیں یعنی : جو امام کے پیچھے ہو وہ ان تمام امور میں جنہیں امام کر رہا ہو امام کی پیروی کرے ، یعنی اسے امام کے بعد کرے ، امام کے رکوع میں جانے کے بعد ہی رکوع میں جائے اور اس کے سر اٹھانے کے بعد ہی اپنا سر اٹھائے ، ہمیں اس مسئلہ میں ان کے درمیان کسی اختلاف کا علم نہیں ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 281]
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (631 - 633)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 52 (690)، و91 (747)، و133 (811)، صحیح مسلم/الصلاة 39 (474)، سنن ابی داود/ الصلاة 75 (620)، سنن النسائی/الإمامة 38 (830)، (تحفة الأشراف: 1772)، مسند احمد (4/292، 300، 304) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #281
279 280 281 282 283

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#149 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عَب...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” جبرائیل علیہ السلام نے خانہ کع...
#150 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخ...
´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” جبرائیل نے میری امامت کی “ ، ...
#151 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، ع...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” نماز کا ایک اول وقت ہے اور ایک آخری وقت ...
#152 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ , وَالْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ , وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمّ...
´بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا ، اس نے آپ سے اوقات نماز کے بارے میں پو...
#153 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: وحَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا م...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم جب فجر پڑھا لیتے تو پھر عورتیں چادروں میں لپٹ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ