جامع الترمذي حدیث نمبر: 2605
Jami at-Tirmidhi 2605
کتاب #40: کتاب: جہنم اور اس کی ہولناکیوں کا تذکرہ
13: باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، قَال: سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ الْخُزَاعِيَّ , يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُتَكَبِّرٍ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
حارثہ بن وہب خزاعی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” کیا میں تمہیں جنتیوں کے بارے میں نہ بتا دوں ؟ ہر کمزور حال آدمی جسے لوگ حقیر سمجھیں اگر وہ اللہ کی قسم کھائے تو اللہ اسے پوری کر دے ۔ کیا میں تمہیں جہنمیوں کے بارے میں نہ بتا دوں ؟ ہر سرکش ، بخیل اور متکبر “ ، ( جہنم میں جائے گا ۔ ) © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2605]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (4116)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/تفسیر سورة القلم 1 (4918)، والأدب 61 (6071)، والأیمان والنذور 9 (6657)، صحیح مسلم/الجنة 13 (2853)، سنن ابن ماجہ/الزہد 4 (4116) (تحفة الأشراف: 3285)، و مسند احمد (4/306) (صحیح)