جامع الترمذي حدیث نمبر: 2590
Jami at-Tirmidhi 2590
کتاب #40: کتاب: جہنم اور اس کی ہولناکیوں کا تذکرہ
7: باب مَا جَاءَ أَنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ
باب: دنیا کی آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنِ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَارُكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ لِكُلِّ جُزْءٍ مِنْهَا حَرُّهَا " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے ، اس کے ہر حصے کی گرمی اسی طرح ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث ابوسعید کی روایت سے حسن غریب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2590]
قال الشيخ الألباني:
صحيح بما قبله (2589)
قال الشيخ زبیر علی زئی:
(2590) إسناده ضعيف ¤ عطية العوفي ضعيف (تقدم:477) والحديث السابق (الأصل: 2589) يغني عنه
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4223) (صحیح) (سند میں عطیہ عوفی ضعیف راوی ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)