📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 205

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 205 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #2 📁 کتاب: نماز کے احکام و مسائل (كتاب الصلاة) ← 🏷️ باب: سفر میں اذان کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 205 Jami at-Tirmidhi 205
کتاب #2: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
39: باب مَا جَاءَ فِي الأَذَانِ فِي السَّفَرِ
🏷️ باب: سفر میں اذان کا بیان۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي، فَقَالَ لَنَا: " إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَيْهِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ اخْتَارُوا الْأَذَانَ فِي السَّفَرِ، وقَالَ بَعْضُهُمْ: تُجْزِئُ الْإِقَامَةُ إِنَّمَا الْأَذَانُ عَلَى مَنْ يُرِيدُ أَنْ يَجْمَعَ النَّاسَ، وَالْقَوْلُ الْأَوَّلُ أَصَحُّ، وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ , وَإِسْحَاقُ.
مالک بن حویرث رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے چچا زاد بھائی دونوں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے ہم سے فرمایا : جب تم دونوں سفر میں ہو تو اذان دو اور اقامت کہو ۔ اور امامت وہ کرے جو تم دونوں میں بڑا ہو ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اکثر اہل علم کا عمل اسی پر ہے ، ان لوگوں نے سفر میں اذان کو پسند کیا ہے ، اور بعض کہتے ہیں : اقامت کافی ہے ، اذان تو اس کے لیے ہے جس کا ارادہ لوگوں کو اکٹھا کرنا ہو ۔ لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے اور یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 205]
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (979)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 17 (628)، و35 (658)، و49 (685)، و140 (819)، والجہاد 42 (2848)، وألادب 27 (2008)، وأخبار الآحاد 1 (7246)، صحیح مسلم/المساجد 53 (672)، سنن ابی داود/ الصلاة 61 (589)، سنن النسائی/الأذان 7 (635)، و8 (636)، و29 (670)، والإمامة 4 (782)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 46 (تحفة الأشراف: 11182)، مسند احمد (3/436)، و (5/53)، سنن الدارمی/الصلاة 42 (1288) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #205
203 204 205 206 207

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#149 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عَب...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” جبرائیل علیہ السلام نے خانہ کع...
#150 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخ...
´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” جبرائیل نے میری امامت کی “ ، ...
#151 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، ع...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” نماز کا ایک اول وقت ہے اور ایک آخری وقت ...
#152 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ , وَالْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ , وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمّ...
´بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا ، اس نے آپ سے اوقات نماز کے بارے میں پو...
#153 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: وحَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا م...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم جب فجر پڑھا لیتے تو پھر عورتیں چادروں میں لپٹ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ