📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1924

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1924 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #28 📁 کتاب: نیکی اور صلہ رحمی (كتاب البر والصلة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: لوگوں پر مہربانی کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1924 Jami at-Tirmidhi 1924
کتاب #28: کتاب: نیکی اور صلہ رحمی
16: باب مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ النَّاسِ
🏷️ باب: لوگوں پر مہربانی کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي قَابُوسَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمَنُ، ارْحَمُوا مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ، الرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلَهُ اللَّهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعَهُ اللَّهُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” رحم کرنے والوں پر رحمن رحم کرتا ہے ، تم لوگ زمین والوں پر رحم کرو تم پر آسمان والا رحم کرے گا ، رحم رحمن سے مشتق ( نکلا ) ہے ، جس نے اس کو جوڑا اللہ اس کو ( اپنی رحمت سے ) جوڑے گا اور جس نے اس کو توڑا اللہ اس کو اپنی رحمت سے کاٹ دے گا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1924]
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (922)
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب 66 (4941) (تحفة الأشراف: 8966) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1924
1922 1923 1924 1925 1926

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1922 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خ...
´جریر بن عبداللہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص لوگوں پر مہربانی نہیں کرتا ...
#1923 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: كَتَب...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” صرف بدبخت ہی ( کے دل ) سے رحم ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ