📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل (كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: پینے کی چیز میں پھونکنے کی کراہت کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1887 Jami at-Tirmidhi 1887
کتاب #27: کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
15: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ
باب: پینے کی چیز میں پھونکنے کی کراہت کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَيُّوبَ وَهُوَ ابْنُ حَبِيبٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْمُثَنَّى الْجُهَنِيَّ يَذْكُرُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ النَّفْخِ فِي الشُّرْبِ "، فَقَالَ رَجُلٌ: الْقَذَاةُ أَرَاهَا فِي الْإِنَاءِ، قَالَ: " أَهْرِقْهَا "، قَالَ: فَإِنِّي لَا أَرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ، قَالَ: " فَأَبِنْ الْقَدَحَ إِذَنْ عَنْ فِيكَ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کی چیز میں پھونکنے سے منع فرمایا ، ایک آدمی نے عرض کیا : برتن میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھوں تو کیا کروں ؟ آپ نے فرمایا : ” اسے بہا دو ، اس نے عرض کیا : میں ایک سانس میں سیراب نہیں ہو پاتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” تب ( سانس لیتے وقت ) پیالہ اپنے منہ سے ہٹا لو “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1887]
قال الشيخ الألباني: حسن، الصحيحة (385)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4436) (حسن) (الصحیحة 385)
جامع الترمذي • حدیث #1887
1885 1886 1887 1888 1889

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1888 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَر...
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے اور ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ