📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: فضائل جہاد (كتاب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: جہاد میں خدمت کرنے کی فضیلت کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1626 Jami at-Tirmidhi 1626
کتاب #23: کتاب: فضائل جہاد
5: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْخِدْمَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
باب: جہاد میں خدمت کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " خِدْمَةُ عَبْدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوْ ظِلُّ فُسْطَاطٍ، أَوْ طَرُوقَةُ فَحْلٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ هَذَا الْحَدِيثُ مُرْسَلًا، وَخُولِفَ زَيْدٌ فِي بَعْضِ إِسْنَادِهِ.
عدی بن حاتم طائی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” اللہ کے راستے میں ( کسی مجاہد کو ) غلام کا عطیہ دینا یا ( مجاہدین کے لیے ) خیمہ کا سایہ کرنا ، یا اللہ کے راستے میں جوان اونٹنی دینا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- معاویہ بن صالح سے یہ حدیث مرسل طریقہ سے بھی آئی ہے ، ¤ ۲- بعض اسناد ( طرق ) میں زید ( بن حباب ) کی مخالفت کی گئی ہے ، اس حدیث کو ولید بن جمیل نے قاسم ابوعبدالرحمٰن سے ، قاسم نے ابوامامہ سے ، اور ابوامامہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے ، ہم سے اس حدیث کو زیاد بن ایوب نے بیان کیا ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1626]
قال الشيخ الألباني: حسن، التعليق الرغيب (2 / 158)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف، (تحفة الأشراف: 9873) (حسن)
جامع الترمذي • حدیث #1626
1624 1625 1626 1627 1628

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1627 قَالَ: وَرَوَى الْوَلِيدُ بْنُ جَمِيلٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ع...
ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جہاد میں ( مجاہدین کے ل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ