📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے احکامات اور فیصلے (كتاب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: قاضی فیصلہ کیسے کرے؟
عربی:
اردو:
3: باب مَا جَاءَ فِي الْقَاضِي كَيْفَ يَقْضِي
باب: قاضی فیصلہ کیسے کرے؟
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ رِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِ مُعَاذٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: " كَيْفَ تَقْضِي؟ " فَقَالَ: أَقْضِي بِمَا فِي كِتَابِ اللَّهِ. قَالَ: " فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي كِتَابِ اللَّهِ؟ " قَالَ: فَبِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: " فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ " قَالَ: أَجْتَهِدُ رَأْيِي، قَالَ: " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَفَّقَ رَسُولَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کے شاگردوں میں سے کچھ لوگوں سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ کو ( قاضی بنا کر ) یمن بھیجا ، تو آپ نے پوچھا : ” تم کیسے فیصلہ کرو گے ؟ “ ، انہوں نے کہا : میں اللہ کی کتاب سے فیصلے کروں گا ، آپ نے فرمایا : ” اگر ( اس کا حکم ) اللہ کی کتاب ( قرآن ) میں موجود نہ ہو تو ؟ “ معاذ نے کہا : تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے فیصلے کروں گا ، آپ نے فرمایا : ” اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں بھی ( اس کا حکم ) موجود نہ ہو تو ؟ “ ، معاذ نے کہا : ( تب ) میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا ۔ آپ نے فرمایا : ” اللہ کا شکر ہے جس نے اللہ کے رسول کے قاصد کو ( صواب کی ) توفیق بخشی “ ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1327]
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (881) //، ضعيف أبي داود (770 / 3592) //
قال الشيخ زبیر علی زئی: (1328،1327) إسناده ضعيف /د 3593
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأقضیة 11 (3592)، (تحفة الأشراف: 11373)، وسنن الدارمی/المقدمة 20 (170) (ضعیف) (سند میں ”الحارث بن عمرو“ اور ”رجال من اصحاب معاذ“ مجہول راوی ہیں)
جامع الترمذي • حدیث #1327
1325 1326 1327 1328 1329

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1328 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَ...
اس سند سے بھی معاذ سے اسی طرح کی حدیث مرفوعاً مروی ہے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- اس حدیث کو ہم ص...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ