📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: شراب کا سرکہ بنانا منع ہے۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1295 Jami at-Tirmidhi 1295
کتاب #15: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
59: باب النَّهْىِ أَنْ يُتَّخَذَ الْخَمْرُ خَلاًّ
باب: شراب کا سرکہ بنانا منع ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ، قَال: سَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمْرِ عَشْرَةً عَاصِرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَشَارِبَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةُ إِلَيْهِ، وَسَاقِيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَآكِلَ ثَمَنِهَا، وَالْمُشْتَرِي لَهَا، وَالْمُشْتَرَاةُ لَهُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، وَقَدْ رُوِيَ نَحْوُ هَذَا، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کی وجہ سے ” دس آدمیوں پر لعنت بھیجی : اس کے نچوڑوانے والے پر ، اس کے پینے والے پر ، اس کے لے جانے والے پر ، اس کے منگوانے والے پر ، اور جس کے لیے لے جائی جائے اس پر ، اس کے پلانے والے پر ، اور اس کے بیچنے والے پر ، اس کی قیمت کھانے والے پر ، اس کو خریدنے والے پر اور جس کے لیے خریدی گئی ہو اس پر “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث انس رضی الله عنہ کی روایت سے غریب ہے ، ¤ ۲- اور اسی حدیث کی طرح ابن عباس ، ابن مسعود اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی مروی ہے جسے یہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1295]
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (3381)
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأشربة 6 (3381)، (تحفة الأشراف: 900) (حسن صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1295
1293 1294 1295 1296 1297

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1294 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ السّ...
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کیا شراب کا سرکہ بنا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ