سنن النسائي حدیث نمبر: 776
Sunan an-Nasa'i 776
کتاب #12: کتاب: قبلہ کے احکام و مسائل
24: بَابُ : الصَّلاَةِ فِي النَّعْلَيْنِ
باب: جوتوں میں نماز پڑھنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ، وَغَسَّانَ بْنِ مُضَرَ، قالا: حَدَّثَنَا أَبُو مَسْلَمَةَ وَاسْمُهُ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ، قال: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ" أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي النَّعْلَيْنِ، قال: " نَعَمْ".
ابوسلمہ ( ان کا نام سعید بن یزید بصریٰ ہے اور وہ ثقہ ہیں ) کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتوں میں نماز پڑھتے تھے ؟ تو انہوں نے کہا : جی ہاں ( پڑھتے تھے ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 776]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الصلاة 24 (386)، اللباس 37 (5850)، صحیح مسلم/المساجد 14 (555)، سنن الترمذی/الصلاة 177 (400)، مسند احمد 3/100، 166، 189، سنن الدارمی/الصلاة 103 (1417)، (تحفة الأشراف: 866) (صحیح)