📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 625

Sunan an-Nasa'i Hadith 625 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #9 📁 کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل (كتاب المواقيت) ← 🏷️ باب: فوت شدہ نماز کی قضاء کیسے کی جائے؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 625 Sunan an-Nasa'i 625
کتاب #9: کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
55: بَابُ : كَيْفَ يُقْضَى الْفَائِتُ مِنَ الصَّلاَةِ
🏷️ باب: فوت شدہ نماز کی قضاء کیسے کی جائے؟
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ خُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي سَفَرٍ لَهُ:" مَنْ يَكْلَؤُنَا اللَّيْلَةَ لَا نَرْقُدَ عَنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ؟" قَالَ بِلَالٌ: أَنَا، فَاسْتَقْبَلَ مَطْلَعَ الشَّمْسِ فَضُرِبَ عَلَى آذَانِهِمْ حَتَّى أَيْقَظَهُمْ حَرُّ الشَّمْسِ، فَقَامُوا، فَقَالَ:" تَوَضَّئُوا، ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّوْا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ ثُمَّ صَلَّوْا الْفَجْرَ".
جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک سفر میں فرمایا : ” آج رات کون ہماری نگرانی کرے گا تاکہ ہم فجر میں سوئے نہ رہ جائیں ؟ “ بلال رضی اللہ عنہ نے کہا : میں ، پھر انہوں نے سورج نکلنے کی جانب رخ کیا ، تو ان پر ایسی نیند طاری کر دی گئی کہ کوئی آواز ان کے کان تک پہنچ ہی نہیں سکی یہاں تک کہ سورج کی گرمی نے انہیں بیدار کیا ، تو وہ اٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ وضو کرو “ ، پھر بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت فجر کی سنت پڑھی ، اور لوگوں نے بھی فجر کی دو رکعت سنت پڑھی ، پھر لوگوں نے فجر پڑھی ۔ [سنن نسائي/حدیث: 625]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 3201)، مسند احمد 4/81 (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #625
623 624 625 626 627

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#622 أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ ...
´ابومریم ( مالک بن ربیعہ ) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے ، تو ہم...
#623 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ ،...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو ہمیں ( کافروں کی طرف سے ) ظہر...
#624 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، قا...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رات کے آخری حصہ میں سونے کے لیے پڑاؤ ڈالا...
#626 أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، قال: حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا حَبِيبٌ ، عَنْ عَمْرِ...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں چلے ، پھر رات کے آخری حصہ میں سونے کے ل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ