📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5679

Sunan an-Nasa'i Hadith 5679 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #57 📁 کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل (كتاب الأشربة) ← 🏷️ باب: شرابی کو شہر بدر کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
47: بَابُ : تَغْرِيبِ شَارِبِ الْخَمْرِ
🏷️ باب: شرابی کو شہر بدر کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: غَرَّبَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَبِيعَةَ بْنَ أُمَيَّةَ فِي الْخَمْرِ إِلَى خَيْبَرَ، فَلَحِقَ بِهِرَقْلَ فَتَنَصَّرَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" لَا أُغَرِّبُ بَعْدَهُ مُسْلِمًا".
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ شراب کی وجہ سے عمر رضی اللہ عنہ نے ربیعہ بن امیہ کو خیبر کی طرف نکال دیا ۱؎ ، پھر وہ ہرقل سے جا ملے اور عیسائی ہو گئے ، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : اس کے بعد میں کسی مسلمان کو شہر بدر نہیں کروں گا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5679]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ شہر بدری حد میں نہیں، بلکہ بطور تعزیر تھی، اسی طرح کی شہر بدری کے بارے میں عمر رضی اللہ عنہ کا مذکورہ قول ہے، یہ اس شہر بدری کے خلاف ہے جو حد زنا کے وقت وجود میں آتی ہے، اس طرح کی شہر بدری کے بارے میں عمر رضی اللہ عنہ مذکورہ بات نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ تو حد زنا میں داخل ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: ضعيف، ضعيف، الزهري عنعن. وله شاهد ضعيف، عند عبد الرزاق فى المصنف (7/ 314 ح 13320) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 366
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 10453) (ضعیف الإسناد) (’’سعید بن المسیب“ کا سماع عمر رضی الله عنہ سے نہیں ہے، لیکن جب ابن المیسب کے مرفوع مراسیل مقبول ہیں تو عمر رضی الله عنہ کے واقعہ کے بارے میں کیوں مقبول نہیں ہوں گے؟)
سنن النسائي • حدیث #5679
5677 5678 5679 5680 5681

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#5542 أَنْبَأَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْ...
´ابومیسرہ کہتے ہیں کہ` جب شراب کی حرمت نازل ( ہونے کو ) ہوئی تو عمر رضی اللہ عنہ نے ( دعا میں ) کہا : اے اللہ ! شراب کے ...
#5543 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ ، عَ...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں اپنے قبیلے میں چچا لوگوں کے پاس کھڑا ہوا تھا ، میں عمر میں ان سب سے چھوٹا تھا...
#5544 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ ، عَ...
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں انصار کے ایک قبیلے میں ابوطلحہ ، ابی بن کعب اور ابودجانہ رضی اللہ عنہم کو شراب پلا رہ...
#5545 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَ...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جب شراب حرام کی گئی تو اس وقت لوگوں کی شراب گدر ( ادھ کچی ) اور سوکھی کھجور کی...
#5546 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَارِب...
´جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` گدر ( ادھ کچی ) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر ( شراب ) ہے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5546]
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ