📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5623

Sunan an-Nasa'i Hadith 5623 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #57 📁 کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل (كتاب الأشربة) ← 🏷️ باب: مٹی کے برتن میں نبیذ بنانے سے ممانعت کا بیان۔
عربی:
اردو:
28: بَابُ : النَّهْىِ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، مُفْرَدًا
🏷️ باب: مٹی کے برتن میں نبیذ بنانے سے ممانعت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَسُئِلَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، فَقَالَ: حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" , وَشَقَّ عَلَيَّ لَمَّا سَمِعْتُهُ , فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ فَجَعَلْتُ أُعَظِّمُهُ، قَالَ: مَا هُوَ؟ قُلْتُ: سُئِلَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، فَقَالَ: صَدَقَ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: وَمَا الْجَرُّ؟ قَالَ: كُلُّ شَيْءٍ صُنِعَ مِنْ مَدَرٍ.
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا ، ان سے جر کی نبیذ کے بابت پوچھا گیا تو بولے : اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام کیا ہے ، جو کچھ میں نے سنا وہ مجھ پر گراں گزرا ۔ چنانچہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک چیز کے بارے میں پوچھا گیا ، وہ ( ان کا جواب ) مجھے بہت برا لگا ۔ وہ بولے : وہ کیا ہے ؟ میں نے کہا : ان سے جر کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا تھا ، تو ابن عباس نے کہا : انہوں نے سچ کہا ، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام کیا ، میں نے کہا : جر کیا ہوتا ہے ؟ وہ بولے : ہر وہ چیز جو مٹی سے بنائی جائے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5623]
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5657) (صحیح لغیرہ)
سنن النسائي • حدیث #5623
5621 5622 5623 5624 5625

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#5617 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ...
´طاؤس کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے...
#5618 أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَ...
´طاؤس کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نب...
#5619 أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے ۔ [سنن...
#5620 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ جَبَلَةَ ب...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز رنگ کے برتن سے منع فرمایا ہے ۔ راوی کہتے...
#5621 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَة...
´عبدالعزیز بن اسید طاحی بصریٰ کہتے ہیں کہ` عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا ،...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ