📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5601

Sunan an-Nasa'i Hadith 5601 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #57 📁 کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل (كتاب الأشربة) ← 🏷️ باب: نشہ لانے والے ہر مشروب کی حرمت کا بیان۔
عربی:
اردو:
23: بَابُ : تَحْرِيمِ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ
🏷️ باب: نشہ لانے والے ہر مشروب کی حرمت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ السَّدُوسِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً , سَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّا نَرْكَبُ أَسْفَارًا فَتُبْرَزُ لَنَا الْأَشْرِبَةُ فِي الْأَسْوَاقِ لَا نَدْرِي أَوْعِيَتَهَا؟ فَقَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ" , فَذَهَبَ يُعِيدُ، فَقَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ" , فَذَهَبَ يُعِيدُ، فَقَالَ:" هُوَ مَا أَقُولُ لَكَ".
اسود بن شیبان سدوسی بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطا سے سنا ایک شخص نے ان سے پوچھا : ہم لوگ سفر پر نکلتے ہیں تو ہمیں بازاروں میں مشروب نظر آتے ہیں ، ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کن برتنوں میں تیار ہوئے ہیں ؟ انہوں نے کہا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ، انہوں نے ( اپنا سوال ) دہرایا تو انہوں نے کہا : جو چیزیں نشہ لانے والی ہوں وہ سب حرام ہیں ، انہوں نے پھر دہرایا تو انہوں نے کہا : جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اصل وہی ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5601]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد مقطوع
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 19152)، ویأتي عند المؤلف: 5730) (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #5601
5599 5600 5601 5602 5603

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#5590 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْن...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے “ ۔ [...
#5591 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْن...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے “ ۔ [سنن نسا...
#5592 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی ، روغنی برتن ، لکڑی کے برتن اور ہرے ...
#5593 أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ ز...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کدو کی تونبی ، روغنی برتن اور لک...
#5594 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ , وَقُتَيْبَةُ , عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر مشروب جو نشہ لائے ، حرام ہے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ