سنن النسائي حدیث نمبر: 5462
Sunan an-Nasa'i 5462
کتاب #56: کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام
14: بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الذِّلَّةِ
باب: ذلت سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ خُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفَقْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْقِلَّةِ وَالذِّلَّةِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ". خَالَفَهُ الْأَوْزَاعِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : «اللہم إني أعوذ بك من الفقر وأعوذ بك من القلة والذلة وأعوذ بك أن أظلم أو أظلم» ” اے اللہ ! میں فقر و غربت سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، کمی اور ذلت سے پناہ مانگتا ہوں ، ظلم کرنے اور ظلم کیے جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ ( ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں ) اوزاعی نے حماد کی مخالفت کی ہے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5462]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی دونوں کی روایتوں میں اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ کے شیخ مختلف ہیں، کیونکہ حماد کی روایت میں سعید بن یسار ہیں جب کہ اوزاعی کی روایت میں ان کے شیخ جعفر بن عیاض ہیں، (جو ضعیف ہیں) نیز ان دونوں کے الفاظ بھی مختلف ہیں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الصلاة 367 (1544)، (تحفة الأشراف: 13385)، مسند احمد (2/305، 325، 254)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5464 (صحیح)