📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل (كتاب المواقيت) 🏷️ باب: باب: فجر کے اول وقت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 545 Sunan an-Nasa'i 545
کتاب #9: کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
24: بَابُ : أَوَّلِ وَقْتِ الصُّبْحِ
باب: فجر کے اول وقت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قال: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا مِنَ الْغَدِ أَمَرَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاةُ فَصَلَّى بِنَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَسْفَرَ ثُمَّ أَمَرَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى بِنَا، ثُمَّ قَالَ: " أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ؟ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ".
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور آپ سے فجر کے وقت کے بارے میں پوچھا ، تو جب ہم نے دوسرے دن صبح کی تو آپ نے ہمیں جس وقت فجر کی پو پھٹی نماز کھڑی کرنے کا حکم دیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی ، پھر جب دوسرا دن آیا ، اور خوب اجالا ہو گیا تو حکم دیا تو نماز کھڑی کی گئی ، پھر آپ نے ہمیں نماز پڑھائی ، پھر فرمایا : ” نماز کا وقت پوچھنے والا کہاں ہے ؟ انہی دونوں کے درمیان ( فجر کا ) وقت ہے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 545]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 592)، مسند احمد 3/113، 182 (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #545
543 544 545 546 547

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#544 أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَارُونَ، قال: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قال: حَدَّثَنَا ج...
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر پڑھی جس وقت صبح ( صادق...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ