📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5446

Sunan an-Nasa'i Hadith 5446 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #56 📁 کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام (كتاب الاستعاذة) ← 🏷️ باب: کان اور آنکھ کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
4: بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ
🏷️ باب: کان اور آنکھ کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي بِلَالُ بْنُ يَحْيَى، أَنَّ شُتَيْرَ بْنَ شَكَلٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ , قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ , عَلِّمْنِي تَعَوُّذًا أَتَعَوَّذُ بِهِ؟ فَأَخَذَ بِيَدِي ثُمَّ قَالَ:" قُلْ: أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَشَرِّ بَصَرِي، وَشَرِّ لِسَانِي، وَشَرِّ قَلْبِي، وَشَرِّ مَنِيِّي"، قَالَ حَتَّى حَفِظْتُهَا. قَالَ سَعْدٌ: وَالْمَنِيُّ مَاؤُهُ.
شکل بن حمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، میں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! مجھے کوئی ایسا تعوذ ( شر و فساد سے بھاگ کر اللہ کی پناہ میں آنے کی دعا ) بتائیے ، جس کے ذریعہ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگوں ۔ آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا : کہو : ” أعوذ بك من شر سمعي وشر بصري وشر لساني وشر قلبي وشر منيي ” اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے کان کی برائی سے ، اپنی آنکھ کی برائی سے ، اپنی زبان کی برائی سے ، اپنے دل کی برائی سے ، اپنی منی کی برائی سے “ ، شکل کہتے ہیں : یہاں تک کہ میں نے اسے یاد کر لیا ۔ سعد کہتے ہیں : منی سے مراد نطفہ ( پانی ) ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5446]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 367 (1551)، سنن الترمذی/الدعوات 75 (3492)، (تحفة الأشراف: 4847)، مسند احمد (3/429)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5457، 5458، 5486) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #5446
5444 5445 5446 5447 5448

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#5430 أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيّ...
´عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` اندھیرے کے ساتھ بارش ہوئی تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز پڑھان...
#5431 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَف...
´عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں مکہ کے راستے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، آپ کو اکیلا پ...
#5432 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَن...
´عقبہ بن عامر جہنی کہتے ہیں کہ` ایک مرتبہ جب ایک غزوہ میں ، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی نکیل پکڑے آگے ...
#5433 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ: ...
´عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” پڑھو “ ، میں نے کہا : کیا...
#5434 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو ...
´ابن عابس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” ابن عابس ! کیا میں تمہیں نہ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ