سنن النسائي حدیث نمبر: 523
Sunan an-Nasa'i 523
کتاب #9: کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
15: بَابُ : آخِرِ وَقْتِ الْمَغْرِبِ
باب: مغرب کے اخیر وقت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قال: سَمِعْتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَزْدِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قال شُعْبَةُ: كَانَ قَتَادَةُ يَرْفَعُهُ أَحْيَانًا وَأَحْيَانًا لَا يَرْفَعُهُ، قال: " وَقْتُ صَلَاةِ الظُّهْرِ مَا لَمْ تَحْضُرِ الْعَصْرُ، وَوَقْتُ صَلَاةِ الْعَصْرِ مَا لَمْ تَصْفَرَّ الشَّمْسُ، وَوَقْتُ الْمَغْرِبِ مَا لَمْ يَسْقُطْ ثَوْرُ الشَّفَقِ، وَوَقْتُ الْعِشَاءِ مَا لَمْ يَنْتَصِفْ اللَّيْلُ، وَوَقْتُ الصُّبْحِ مَا لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے روایت ہے ( شعبہ کہتے ہیں : قتادہ اسے کبھی مرفوع کرتے تھے اور کبھی مرفوع نہیں کرتے تھے ۱؎ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ظہر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک عصر کا وقت نہ آ جائے ، اور عصر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک سورج زرد نہ ہو جائے ، اور مغرب کا وقت اس وقت تک ہے جب تک شفق کی سرخی چلی نہ جائے ، اور عشاء کا وقت آدھی رات تک ہے ، اور فجر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک سورج نکل نہ جائے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 523]
💡 وضاحت:
۱؎: صحیح مسلم میں دیگر دو سندوں سے مرفوعاً ہی ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/المساجد 31 (612)، سنن ابی داود/الصلاة 2 (396)، (تحفة الأشراف: 8946)، مسند احمد 2/210، 213، 223 (صحیح)