📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4960

Sunan an-Nasa'i Hadith 4960 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #51 📁 کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل (كتاب قطع السارق) ← 🏷️ باب: درخت پر لٹکے ہوئے پھلوں کی چوری کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4960 Sunan an-Nasa'i 4960
کتاب #51: کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
11: بَابُ : الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ يُسْرَقُ
🏷️ باب: درخت پر لٹکے ہوئے پھلوں کی چوری کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِي كَمْ تُقْطَعُ الْيَدُ؟ قَالَ:" لَا تُقْطَعُ الْيَدُ فِي ثَمَرٍ مُعَلَّقٍ، فَإِذَا ضَمَّهُ الْجَرِينُ قُطِعَتْ فِي ثَمَنِ الْمِجَنِّ، وَلَا تُقْطَعُ فِي حَرِيسَةِ الْجَبَلِ، فَإِذَا آوَى الْمُرَاحَ قُطِعَتْ فِي ثَمَنِ الْمِجَنِّ".
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : ہاتھ کتنے میں کاٹا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” درخت پر لگے پھل میں نہیں کاٹا جائے گا ، لیکن جب وہ کھلیان میں پہنچا دیا جائے تو ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا جائے گا ، اور نہ پہاڑ پر چرنے والے جانوروں میں کاٹا جائے گا البتہ جب وہ اپنے رہنے کی جگہ میں آ جائیں تو ڈھال کی قیمت میں کاٹا جائے گا “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4960]
💡 وضاحت:
۱؎: درخت پر لگے پھلوں اور میدان میں چرتے جانوروں کی چوری پر ہاتھ اس لیے نہیں کاٹا جائے گا کہ یہ سب ”حرز“ (محفوظ مقام) میں نہیں ہوتے، کھلیان اور باڑہ حرز (محفوظ مقام) ہوتے ہیں، یہاں سے چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/اللقطة 1 (1712)، (تحفة الأشراف: 8755) مسند احمد (2/186) (حسن)
سنن النسائي • حدیث #4960
4958 4959 4960 4961 4962

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#4874 أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، قَالَ: حَدَّثَ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے زنا نہیں ...
#4875 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَن...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب زنا کرنے والا زنا کرتا ہے تو زنا کے وق...
#4876 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ أَبُو عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ب...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب کوئی زنا کرتا ہے تو زنا کے وقت وہ مومن نہیں رہتا ، چوری کرتا ہے تو بھی مومن نہیں ...
#4877 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کی لعنت نازل ہو چوری کرنے وال...
#4878 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ حَدَّثَ...
´نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان کے پاس قبیلہ کلاع کے کچھ لوگ مقدمہ لائے کہ کچھ بنکروں نے سامان چرا لیا ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ