📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4881

Sunan an-Nasa'i Hadith 4881 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #51 📁 کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل (كتاب قطع السارق) ← 🏷️ باب: چور کو توبہ و استغفار کی تلقین کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4881 Sunan an-Nasa'i 4881
کتاب #51: کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
3: بَابُ : تَلْقِينِ السَّارِقِ
🏷️ باب: چور کو توبہ و استغفار کی تلقین کا بیان۔
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ , عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلِصٍّ اعْتَرَفَ اعْتِرَافًا وَلَمْ يُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ، فَقَالَ: لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا إِخَالُكَ سَرَقْتَ؟". قَالَ: بَلَى، قَالَ:" اذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوهُ، ثُمَّ جِيئُوا بِهِ" , فَقَطَعُوهُ، ثُمَّ جَاءُوا بِهِ , فَقَالَ لَهُ:" قُلْ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ"، فَقَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ , قَالَ:" اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ".
ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور پکڑ کر لایا گیا جس نے اقبال جرم کر لیا لیکن اس کے پاس کوئی سامان نہیں ملا ، تو آپ نے اس سے فرمایا : ” میں نہیں سمجھتا کہ تم نے چوری کی ہے “ ، اس نے کہا : نہیں ، میں نے چوری کی ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” اسے لے جاؤ ، اس کے ہاتھ کاٹ دو ، پھر اسے میرے پاس لے کر آؤ “ ، لوگوں نے اس کے ہاتھ کاٹے اور اسے لے کر آپ کے پاس آئے ، تو آپ نے اس سے فرمایا : ” کہو ، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں “ ، اس نے کہا : میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” اے اللہ اس کی توبہ قبول کر “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4881]
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (4380) ابن ماجه (2597) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 358
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحدود 8 (4380)، سنن ابن ماجہ/الحدود 29 (2597)، (تحفة الأشراف: 11861)، مسند احمد (5/293)، سنن الدارمی/الحدود 6 (2349) (ضعیف) (اس کے راوی ”ابوالم نذر“ لین الحدیث ہیں)
سنن النسائي • حدیث #4881
4879 4880 4881 4882 4883

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#4874 أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ، قَالَ: حَدَّثَ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے زنا نہیں ...
#4875 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَن...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب زنا کرنے والا زنا کرتا ہے تو زنا کے وق...
#4876 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ أَبُو عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ب...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب کوئی زنا کرتا ہے تو زنا کے وقت وہ مومن نہیں رہتا ، چوری کرتا ہے تو بھی مومن نہیں ...
#4877 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کی لعنت نازل ہو چوری کرنے وال...
#4878 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ حَدَّثَ...
´نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان کے پاس قبیلہ کلاع کے کچھ لوگ مقدمہ لائے کہ کچھ بنکروں نے سامان چرا لیا ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ