سنن النسائي حدیث نمبر: 4309
Sunan an-Nasa'i 4309
کتاب #47: کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل
20: بَابُ : الصَّيْدِ إِذَا أَنْتَنَ
باب: جب شکار سے بدبو آنے لگے تو کیا کرے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُرِّيَّ بْنَ قَطَرِيٍّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أُرْسِلُ كَلْبِي فَيَأْخُذُ الصَّيْدَ , وَلَا أَجِدُ مَا أُذَكِّيهِ بِهِ، فَأُذَكِّيهِ بِالْمَرْوَةِ وَالْعَصَا؟، قَالَ: " أَهْرِقِ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ، وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں ، وہ شکار پکڑ لیتا ہے ، لیکن مجھے ایسی کوئی چیز نہیں ملتی جس سے ذبح کروں تو میں پتھر ( چاقو نما سفید پتھر ) سے یا ( دھاردار ) لکڑی سے اسے ذبح کرتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس سے چاہو خون بہاؤ اور اللہ کا نام لو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4309]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الضحایا 15 (2824)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 5 (3177)، (تحفة الأشراف: 9875)، مسند احمد (4/256، 258)، ویأتي عند المؤلف فی الضحایا19 (برقم: 4406) (صحیح)