📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4285

Sunan an-Nasa'i Hadith 4285 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #47 📁 کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل (كتاب الصيد والذبائح) ← 🏷️ باب: کس قسم کے کتوں کو مارنے کا حکم دیا گیا۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4285 Sunan an-Nasa'i 4285
کتاب #47: کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل
10: بَابُ : صِفَةِ الْكِلاَبِ الَّتِي أُمِرَ بِقَتْلِهَا
🏷️ باب: کس قسم کے کتوں کو مارنے کا حکم دیا گیا۔
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا الْأَسْوَدَ الْبَهِيمَ، وَأَيُّمَا قَوْمٍ اتَّخَذُوا كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ حَرْثٍ، أَوْ صَيْدٍ، أَوْ مَاشِيَةٍ، فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ".
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر یہ بات نہ ہوتی کہ کتے بھی امتوں ( مخلوقات ) میں سے ایک امت ( مخلوق ) ہیں ۱؎ تو میں ان سب کو قتل کا ضرور حکم دیتا ، اس لیے تم ان میں سے بالکل کالے کتے کو ( جس میں کسی اور رنگ کی ذرا بھی ملاوٹ نہ ہو ) قتل کرو ، اس لیے کہ جن لوگوں نے بھی کھیت ، شکار یا جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کتوں کے علاوہ کسی کتے کو رکھا تو ان کے اجر میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے ۲؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4285]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی اللہ تعالیٰ کی دیگر مخلوقات کی طرح یہ بھی ایک مخلوق ہیں۔ ۲؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چوپایوں کی نگہبانی، زمین جائیداد کی حفاظت اور شکار کی خاطر کتوں کا پالنا درست ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (2845) ترمذي (1486،1489) ابن ماجه (2305) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 353
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصید1(2845)، سنن الترمذی/الصید3(1486)، 4(1489)، سنن ابن ماجہ/الصید2(3205)، (تحفة الأشراف: 9649) مسند احمد (4/85، 86 و5/54، 56، 57)، سنن الدارمی/الصید 3 (2051)، ویأتي عند المؤلف برقم: 4293 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4285
4283 4284 4285 4286 4287

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#4268 عَنْ سُوَيْدِ بْنِ نَصْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَن...
´عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکار کے بارے میں پوچھا ، تو آپ نے فرم...
#4269 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْ...
´عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے «معراض» ( بے پر کے تیر ) کے شکار کے بارے م...
#4270 أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ عَبْدُ الْعَزِيزِ ...
´عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : میں ( شکار پر ) سدھایا ہوا کت...
#4271 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ الْمُحَارِبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ع...
´ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہم لوگ اس سر زمین میں رہتے ہیں جہاں شکار بہت مل...
#4272 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ أَبُو صَالِحٍ الْمَكِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِي...
´عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں سدھائے ہوئے کتے چھوڑتا ہوں تو وہ میرے لیے شکا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ