📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4239

Sunan an-Nasa'i Hadith 4239 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #46 📁 کتاب: فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل (كتاب الفرع والعتيرة) ← 🏷️ باب: مردار جانور کی کھال کے حکم کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4239 Sunan an-Nasa'i 4239
کتاب #46: کتاب: فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل
4: بَابُ : جُلُودِ الْمَيْتَةِ
🏷️ باب: مردار جانور کی کھال کے حکم کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى شَاةٍ مَيِّتَةٍ مُلْقَاةٍ , فَقَالَ:" لِمَنْ هَذِهِ؟"، فَقَالُوا لِمَيْمُونَةَ: فَقَالَ:" مَا عَلَيْهَا لَوِ انْتَفَعَتْ بِإِهَابِهَا"، قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ:" إِنَّمَا حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَكْلَهَا".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک پڑی ہوئی مردار بکری کے پاس سے ہوا ، آپ نے فرمایا : ” یہ کس کی ہے ؟ “ لوگوں نے کہا : میمونہ کی ۔ آپ نے فرمایا : ” ان پر کوئی گناہ نہ ہوتا اگر وہ اس کی کھال سے فائدہ اٹھاتیں “ ، لوگوں نے عرض کیا : وہ مردار ہے ۔ تو آپ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے ( صرف ) اس کا کھانا حرام کیا ہے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4239]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی اس کے جسم کے دیگر اعضاء مثلاً بال، دانت، سینگ وغیرہ سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض 27 (364)، سنن ابی داود/اللباس 41 (4120)، سنن ابن ماجہ/اللباس 25 (3610)، (تحفة الأشراف: 18066)، مسند احمد (6/329، 336)، ویأتي عند المؤلف برقم: 4242 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4239
4237 4238 4239 4240 4241

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4240 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَع...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری کے پاس سے ہوا جو آپ نے ا...
#4241 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَ...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مردار بکری کو دیکھا جو ام المؤمنین میمو...
#4242 أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ الْقَطَّانُ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، ق...
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک بکری مر گئی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم لوگوں ...
#4243 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: سَمِعْت...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک مردار ب...
#4244 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، عَنْ جَرِيرٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قَ...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے اور فرمایا : ” کی...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ