📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4213

Sunan an-Nasa'i Hadith 4213 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #44 📁 کتاب: بیعت کے احکام و مسائل (كتاب البيعة) ← 🏷️ باب: ظلم میں امیر کی مدد نہ کرنے والے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4213 Sunan an-Nasa'i 4213
کتاب #44: کتاب: بیعت کے احکام و مسائل
36: بَابُ : مَنْ لَمْ يُعِنْ أَمِيرًا عَلَى الظُّلْمِ
🏷️ باب: ظلم میں امیر کی مدد نہ کرنے والے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَاصِمٍ الْعَدَوِيِّ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَحْنُ تِسْعَةٌ: خَمْسَةٌ وَأَرْبَعَةٌ , أَحَدُ الْعَدَدَيْنِ مِنَ الْعَرَبِ، وَالْآخَرُ مِنَ الْعَجَمِ، فَقَالَ:" اسْمَعُوا، هَلْ سَمِعْتُمْ أَنَّهُ سَتَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ، مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَلَيْسَ مِنِّي، وَلَسْتُ مِنْهُ، وَلَيْسَ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ، وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَهُوَ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ، وَسَيَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ".
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے ، ہم نو لوگ تھے ، پانچ ایک طرح کے اور چار دوسری طرح کے ، ان میں سے کچھ عرب تھے اور کچھ عجم ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سنو ! کیا تم نے سنا ؟ میرے بعد عنقریب کچھ امراء ہوں گے ، جو ان کے یہاں جائے گا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے گا اور ظلم میں ان کی مدد کرے گا تو وہ میرا نہیں اور نہ میں اس کا ہوں ، اور نہ وہ میرے پاس ( قیامت کے دن ) حوض پر نہ آ سکے گا ، اور جو ان کے ہاں نہیں گیا ، ان کے جھوٹ کی تصدیق نہیں کی ، اور ظلم میں ان کی مدد نہیں کی تو وہ میرا ہے اور میں اس کا ہوں اور عنقریب وہ میرے پاس حوض پر آئے گا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4213]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4213
4211 4212 4213 4214 4215

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#4154 أَنْبَأَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ...
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خوشحالی و تنگی ، خوشی و غمی ہر حالت میں س...
#4155 أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ ع...
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے تنگی و خوشی کی حالت میں سمع و طاعت پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیع...
#4156 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قراءة عليه وأنا أسمع، عَنْ ابْنِ ا...
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے تنگی و خوشحالی ، خوشی و غمی ہر حال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سم...
#4157 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ،...
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تنگی و خوشحالی ، خوشی و غمی ہر حالت میں س...
#4158 أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْ...
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی تنگی و خوشحالی اور خوشی و غمی ہر حال...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ