📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل (كتاب الغسل والتيمم) 🏷️ باب: باب: شرمگاہ دھونے کے بعد زمین پر ہاتھ ملنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 419 Sunan an-Nasa'i 419
کتاب #7: کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل
15: بَابُ : مَسْحِ الْيَدِ بِالأَرْضِ بَعْدَ غَسْلِ الْفَرْجِ
باب: شرمگاہ دھونے کے بعد زمین پر ہاتھ ملنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ يَبْدَأُ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ، ثُمَّ يُفْرِغُ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ فَيَغْسِلُ فَرْجَهُ، ثُمَّ يَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ يَمْسَحُهَا ثُمَّ يَغْسِلُهَا، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُفْرِغُ عَلَى رَأْسِهِ وَعَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ، ثُمَّ يَتَنَحَّى فَيَغْسِلُ رِجْلَيْهِ".
ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے ، پھر اپنے داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے ، اور اپنی شرمگاہ دھوتے ، پھر زمین پر اپنا ہاتھ مارتے ، پھر اسے ملتے ، پھر دھوتے ، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے ، پھر اپنے سر اور باقی جسم پر پانی ڈالتے ، پھر وہاں سے ہٹ کر اپنے دونوں پاؤں دھوتے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 419]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 254 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #419
417 418 419 420 421
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ