سنن النسائي حدیث نمبر: 4162
Sunan an-Nasa'i 4162
کتاب #44: کتاب: بیعت کے احکام و مسائل
6: بَابُ : الْبَيْعَةِ عَلَى النُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ
باب: ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی پر بیعت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، قَالَ جَرِيرٌ: " بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، وَأَنْ أَنْصَحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ".
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی سمع و طاعت ( بات سننے اور اس پر عمل کرنے ) پر اور اس بات پر کہ میں ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کروں گا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4162]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الأدب 67 (4945)، (تحفة الأشراف: 3239)، مسند احمد (4/364) (صحیح)