📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3716

Sunan an-Nasa'i Hadith 3716 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #36 📁 کتاب: ہبہ اور عطیہ کے احکام و مسائل (كتاب النحل) ← 🏷️ باب: عطیہ و ہبہ (بخشش) کے سلسلہ میں نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کی حدیث کے ناقلین کے سیاق کے اختلاف کا ذکر۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3716 Sunan an-Nasa'i 3716
کتاب #36: کتاب: ہبہ اور عطیہ کے احکام و مسائل
1: بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِي النُّحْلِ
🏷️ باب: عطیہ و ہبہ (بخشش) کے سلسلہ میں نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کی حدیث کے ناقلین کے سیاق کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ فِطْرٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ , يَقُولُ وَهُوَ يَخْطُبُ: انْطَلَقَ بِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشْهِدُهُ عَلَى عَطِيَّةٍ أَعْطَانِيهَا، فَقَالَ:" هَلْ لَكَ بَنُونَ سِوَاهُ؟ قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: سَوِّ بَيْنَهُمْ".
نعمان رضی الله عنہ نے دوران خطبہ کہا کہ میرے والد مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر گئے ، وہ آپ کو ایک عطیہ پر گواہ بنا رہے تھے تو آپ نے پوچھا : ” کیا اس کے علاوہ تمہارے اور بھی بیٹے ہیں ؟ “ انہوں نے کہا : جی ہاں ( اور بھی بیٹے ہیں ) تو آپ نے فرمایا : ” ان کے درمیان انصاف اور برابری کا معاملہ کرو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3716]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #3716
3714 3715 3716 3717 3718

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3702 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْد...
´نعمان بن بشیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` انہیں ان کے والد نے ایک غلام ہبہ کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پ...
#3703 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَع...
´نعمان بن بشیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ان کے والد انہیں ساتھ لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے ...
#3704 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ...
´نعمان بن بشیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ان کے والد بشیر بن سعد اپنے بیٹے نعمان کو لے کر آئے اور آپ سے عرض کیا : ال...
#3705 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيّ...
´بشیر بن سعد رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ( اپنے بیٹے ) نعمان بن بشیر کو لے کر آئے...
#3706 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ...
´نعمان بن بشیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ان کے والد نے انہیں ایک عطیہ دیا ، تو ان کی ماں نے ان کے والد سے کہا کہ آپ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ