📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3657

Sunan an-Nasa'i Hadith 3657 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #35 📁 کتاب: وصیت کے احکام و مسائل (كتاب الوصايا) ← 🏷️ باب: تہائی مال کی وصیت کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3657 Sunan an-Nasa'i 3657
کتاب #35: کتاب: وصیت کے احکام و مسائل
3: بَابُ : الْوَصِيَّةِ بِالثُّلُثِ
🏷️ باب: تہائی مال کی وصیت کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَاللَّفْظُ لِأَحْمَدَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: جَاءَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي وَأَنَا بِمَكَّةَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ؟ قَالَ:" لَا"، قُلْتُ: فَالشَّطْرَ؟ قَالَ:" لَا"، قُلْتُ: فَالثُّلُثَ؟ قَالَ:" الثُّلُثَ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ، إِنَّكَ أَنْ تَدَعَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ، يَتَكَفَّفُونَ فِي أَيْدِيهِمْ".
سعد بن ابی وقاس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت ( بیمار پرسی ) کے لیے تشریف لائے اور میں ان دنوں مکے میں تھا ، میں نے کہا : اللہ کے رسول ! میں اپنے پورے مال کی وصیت کر دوں ؟ آپ نے فرمایا : ” نہیں “ میں نے کہا : آدھے مال کی ؟ آپ نے فرمایا : ” نہیں “ ، میں نے کہا : ایک تہائی ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ، ایک تہائی دے دو ، اور ایک تہائی بھی زیادہ ہے ، تمہارا اپنے وارثین کو مالدار چھوڑ کر جانا انہیں تنگدست چھوڑ کر جانے سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں ، اور لوگوں سے جو ان کے ہاتھ میں ہے مانگتے پھریں “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3657]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوصایا 2 (2742) مطولا، النفقات 1 (5354) مطولا، صحیح مسلم/الوصایا 2 (1628م)، (تحفة الأشراف: 3880)، مسند احمد (1/172، 173) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3657
3655 3656 3657 3658 3659

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3656 أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، ...
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں بیمار ہوا ایسا بیمار کہ مرنے کے قریب آ لگا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم...
#3658 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَان...
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ( وہ مکہ میں بیمار پڑے تو ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت ( بیمار ...
#3659 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَر...
´سعد بن ابراہیم کہتے ہیں کہ` آل سعد میں سے ایک شخص نے مجھ سے بیان کیا کہ سعد بیمار ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ...
#3660 أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ ...
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` وہ مکہ میں بیمار پڑے تو ( ان کی بیمار پرسی کے لیے ) رسول اللہ صلی اللہ علی...
#3661 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ،...
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میری بیماری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس بیمار پرسی کرنے آئے ۔ آ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ