سنن النسائي حدیث نمبر: 3624
Sunan an-Nasa'i 3624
کتاب #34: کتاب: اللہ کی راہ میں مال وقف کرنے کے احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ:" مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا، وَلَا دِرْهَمًا، وَلَا عَبْدًا، وَلَا أَمَةً إِلَّا بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ الَّتِي كَانَ يَرْكَبُهَا، وَسِلَاحَهُ وَأَرْضًا جَعَلَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ"، وَقَالَ قُتَيْبَةُ: مَرَّةً أُخْرَى صَدَقَةً.
عمرو بن حارث رضی الله عنہ کہتے ہیں ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال فرما گئے ) اور انتقال کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوائے اپنے سفید خچر کے جس پر سوار ہوا کرتے تھے اور اپنے ہتھیار کے اور زمین کے جسے اللہ کے راستہ میں دے دیا تھا کچھ نہ چھوڑا تھا نہ دینار نہ درہم نہ غلام نہ لونڈی ، ( مصنف ) کہتے ہیں ( میرے استاذ ) قتیبہ نے دوسری بار یہ بتایا کہ زمین کو صدقہ کر دیا تھا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3624]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الوصایا 1 (2739)، الجہاد 61 (2873)، 86 (2912)، الخمس 3 (3098)، المغازي 83 (4461)، سنن الترمذی/الشمائل 54 (382)، (تحفة الأشراف: 10713)، (تحفة الأشراف: 10713)، مسند احمد (4/279) (صحیح)