📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3602

Sunan an-Nasa'i Hadith 3602 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #33 📁 کتاب: گھوڑوں سے متعلق احکام و مسائل (كتاب الخيل) ← 🏷️ باب: گھوڑے کی پیشانی کے بال گوندھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3602 Sunan an-Nasa'i 3602
کتاب #33: کتاب: گھوڑوں سے متعلق احکام و مسائل
7: بَابُ : فَتْلِ نَاصِيَةِ الْفَرَسِ
🏷️ باب: گھوڑے کی پیشانی کے بال گوندھنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتِلُ نَاصِيَةَ فَرَسٍ بَيْنَ أُصْبُعَيْهِ، وَيَقُولُ:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ الْأَجْرُ، وَالْغَنِيمَةُ".
جریر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک گھوڑے کی پیشانی کے بال اپنی انگلیوں کے درمیان لے کر گوندھتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ فرما رہے تھے : ” گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک کے لیے خیر رکھ دیا گیا ہے ۔ خیر سے مراد ثواب اور مال غنیمت ہے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3602]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی قیامت تک جہاد کا سلسلہ جاری رہے گا اور لوگ اللہ کی راہ میں کام آنے کے لیے گھوڑے پالیں اور باندھیں گے جس کے نتیجہ میں ثواب بھی پائیں گے اور جہاد کے زریعہ مال غنیمت بھی حاصل ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة26 (1872)، (تحفة الأشراف: 3238)، مسند احمد (4/361) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3602
3600 3601 3602 3603 3604

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3603 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَر ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک کے ل...
#3604 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَي...
´عروہ بارقی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک کے لیے خیر...
#3605 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ...
´ابوالجعد رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” گھوڑے کی پیشانی می...
#3606 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ش...
´عروہ بارقی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” گھوڑے کی پیشانی سے قیام...
#3607 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَة...
´عروہ بن ابی الجعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قیامت تک گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ