📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3585

Sunan an-Nasa'i Hadith 3585 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #32 📁 کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (كتاب الطلاق) ← 🏷️ باب: (طلاق سے) رجعت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3585 Sunan an-Nasa'i 3585
کتاب #32: کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
76: بَابُ : الرَّجْعَةِ
🏷️ باب: (طلاق سے) رجعت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرُ فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مُرْهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا، فَإِذَا طَهُرَتْ يَعْنِي فَإِنْ شَاءَ فَلْيُطَلِّقْهَا"، قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: فَاحْتَسَبْتَ مِنْهَا، فَقَالَ: مَا يَمْنَعُهَا أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میری بیوی حالت حیض میں تھی اسی دوران میں نے اسے طلاق دے دی ، عمر رضی اللہ عنہ نے جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اسے حکم دو کہ وہ رجوع کر لے ، پھر جب وہ حالت طہر میں آ جائے تو اسے اختیار ہے ، چاہے تو اسے طلاق دیدے “ ۔ یونس کہتے ہیں : میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا : کیا آپ نے ( پہلی طلاق ) کو شمار و حساب میں رکھا ہے تو انہوں نے کہا : نہ رکھنے کی کوئی وجہ ؟ تمہیں بتاؤ اگر کوئی عاجز ہو جائے یا حماقت کر بیٹھے ( تو کیا شمار نہ ہو گی ؟ ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3585]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3428 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3585
3583 3584 3585 3586 3587

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3586 حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ ، عَنْ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی ، اس بات کا ذکر عمر نے نبی ...
#3587 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيل ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَ...
´نافع کہتے ہیں کہ` جب ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کسی ایسے شخص کے متعلق پوچھا جاتا جس نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے...
#3588 أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى مَرْوَزِيٌّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور بیوی اس وقت حیض سے تھی تو رسول اللہ صلی...
#3589 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَ...
´طاؤس کہتے ہیں کہ` انہوں نے عبداللہ بن عمر سے اس وقت سنا جب ان سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی ک...
#3590 أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ . ح وَأَنْبَأَنَا ع...
´عبداللہ بن عباس اور ابن عمر رضی الله عنہم سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اور عمرو سے روایت ہے کہ رسول...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ