سنن النسائي حدیث نمبر: 357
Sunan an-Nasa'i 357
کتاب #6: کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا أَبُو مُوسَى، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ ابْنَةَ جَحْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ سَبْعَ سِنِينَ، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ، إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ،" فَأَمَرَهَا أَنْ تَتْرُكَ الصَّلَاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا وَحَيْضَتِهَا وَتَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ". فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جحش کی بیٹی ( ام حبیبہ ) کو سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا ، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا : تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ حیض نہیں ہے ، یہ تو ایک رگ ہے “ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ اپنے حیض کے دنوں کے برابر نماز ترک کر دیں ، اور غسل کریں اور نماز پڑھیں ، تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھی “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 357]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
(تحفة الأشرف: 16455، 17922) (صحیح)