📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3000

Sunan an-Nasa'i Hadith 3000 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #28 📁 کتاب: حج کے احکام و مناسک (كتاب مناسك الحج) ← 🏷️ باب: یوم الترویہ کو امام ظہر کہاں پڑھے؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3000 Sunan an-Nasa'i 3000
کتاب #28: کتاب: حج کے احکام و مناسک
190: بَابُ : أَيْنَ يُصَلِّي الإِمَامُ الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ
🏷️ باب: یوم الترویہ کو امام ظہر کہاں پڑھے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ , وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ؟ قَالَ: بِمِنًى فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ؟ قَالَ: بِالْأَبْطَحِ".
عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا ، میں نے کہا : آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایسی چیز بتائیے جو آپ کو یاد ہو ، آپ نے ترویہ کے دن ظہر کہاں پڑھی تھی ؟ تو انہوں نے کہا : منیٰ میں ۔ پھر میں نے پوچھا : کوچ کے دن ۱؎ عصر کہاں پڑھی تھی ؟ انہوں نے کہا : ابطح میں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3000]
💡 وضاحت:
۱؎: کوچ کے دن سے مراد یوم نفر آخر یعنی ذی الحجہ کی تیرہویں تاریخ ہے۔ ”ابطح“ مکہ کے قریب ایک وادی ہے جسے محصب بھی کہا جاتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 83 (1653، 1654)، 146 (1763)، صحیح مسلم/الحج 58 (1309)، سنن ابی داود/الحج 59 (1912)، سنن الترمذی/الحج 116 (964)، (تحفة الأشراف: 988)، مسند احمد (3/100)، سنن الدارمی/المناسک 46 (1914) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3000
2998 2999 3000 3001 3002

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2620 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے خطبہ دیا تو فرمایا : ” اللہ عزوجل نے ...
#2621 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيد...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ ن...
#2622 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَة...
´ابورزین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے والد بوڑھے ہیں ، نہ حج کر سکتے ہیں نہ عمرہ ...
#2623 أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارِ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ وَهُو...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مبرور و مقبول حج کا بدلہ جنت کے سوا اور ک...
#2624 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُور ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ:...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حج مبرور ( مقبول ) کا ثواب جنت کے سوا اور ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ