📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2745

Sunan an-Nasa'i Hadith 2745 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #28 📁 کتاب: حج کے احکام و مناسک (كتاب مناسك الحج) ← 🏷️ باب: دوسرے کی نیت پر نیت کر کے محرم حج کا تلبیہ پکارے۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2745 Sunan an-Nasa'i 2745
کتاب #28: کتاب: حج کے احکام و مناسک
52: بَابُ : الْحَجِّ بِغَيْرِ نِيَّةٍ يَقْصِدُهُ الْمُحْرِمُ
🏷️ باب: دوسرے کی نیت پر نیت کر کے محرم حج کا تلبیہ پکارے۔
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ عَطَاءٌ , قَالَ جَابِرٌ: قَدِمَ عَلِيٌّ مِنْ سِعَايَتِهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَا أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ؟ قَالَ: بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فَاهْدِ وَامْكُثْ حَرَامًا كَمَا أَنْتَ" قَالَ: وَأَهْدَى عَلِيٌّ لَهُ هَدْيًا.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ زکاۃ کی وصولی کا کام کر کے آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا : ” علی ! تم نے کس چیز کا تلبیہ پکارا ہے ؟ “ انہوں نے کہا : جس چیز کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا ہے ، تو آپ نے فرمایا : ” ہدی دو اور احرام باندھے رہو جیسا کہ تم اس وقت باندھے ہو “ ، جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : علی رضی اللہ عنہ بھی اپنے لیے ہدی لے کر آئے تھے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2745]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 32 (1557)، (تحفة الأشراف: 2457)، مسند احمد (3/305، 317، 366) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #2745
2743 2744 2745 2746 2747

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2743 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَة...
´ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں یمن سے آیا ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بطحاء میں جہاں کہ آپ نے حج کی...
#2744 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ...
´جعفر بن محمد باقر کہتے ہیں کہ` ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس آئے اور ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج...
#2746 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، قَالَ: ...
´براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ