📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2453

Sunan an-Nasa'i Hadith 2453 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #27 📁 کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل (كتاب الزكاة) ← 🏷️ باب: گائے بیل کی زکاۃ کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2453 Sunan an-Nasa'i 2453
کتاب #27: کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
8: بَابُ : زَكَاةِ الْبَقَرِ
🏷️ باب: گائے بیل کی زکاۃ کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى وَهُوَ ابْنُ عُبَيْدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، وَالْأَعْمَشُ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: قَالَ مُعَاذٌ:" بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً ثَنِيَّةً، وَمِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ".
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا ، تو مجھے حکم دیا کہ ہر چالیس گائے میں دو برس کی ایک گائے ، اور ہر تیس میں ایک سال کا ایک بچھوا لوں ۔ اور ہر بالغ سے ( بطور جزیہ ) ایک دینار لوں ، یا ایک دینار کے مساوی قیمت کی یمنی چادر ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2453]
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (1578) ترمذي (623) ابن ماجه (1803) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 340
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #2453
2451 2452 2453 2454 2455

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2452 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُفَضّ...
´معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا اور حکم دیا کہ ہر بالغ شخص سے ...
#2454 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِب...
´معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا تو انہیں حکم دیا کہ ہر تیس ...
#2455 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أ...
´معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس وقت مجھے یمن بھیجا تو حکم دیا کہ میں گائے ، بی...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ