📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1816

Sunan an-Nasa'i Hadith 1816 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #24 📁 کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل (كتاب قيام الليل وتطوع النهار) ← 🏷️ باب: اسماعیل بن ابی خالد پر راویوں کے اختلاف کا بیان۔
عربی:
اردو:
67: بَابُ : الاِخْتِلاَفِ عَلَى إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ
🏷️ باب: اسماعیل بن ابی خالد پر راویوں کے اختلاف کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، قَال مَرْوَانُ: وَكَانَ سَعِيدٌ إِذَا قُرِئَ عَلَيْهِ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَرَّ بِذَلِكَ وَلَمْ يُنْكِرْهُ، وَإِذَا حَدَّثَنَا بِهِ هُوَ لَمْ يَرْفَعْهُ , قَالَتْ:" مَنْ رَكَعَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعًا بَعْدَهَا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ" , قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: مَكْحُولٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَنْبَسَةَ شَيْئًا.
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، مروان بن محمد کہتے ہیں : اور سعید بن عبدالعزیز پر جب پڑھا گیا کہ ام حبیبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں تو انہوں نے اس کا اقرار کیا ، اور انکار نہیں کیا حالانکہ جب انہوں نے اسے ہم سے بیان کیا تو انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ، وہ کہتی ہیں : جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں ، اور اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام کر دے گا ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : مکحول نے عنبسہ سے کچھ نہیں سنا ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1816]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1816
1814 1815 1816 1817 1818

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1805 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ...
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے دن اور رات میں بارہ رکع...
#1806 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ،...
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں` جس نے رات اور دن میں فرض کے علاوہ بارہ رکعتیں پڑھیں ، اس کے لیے جنت میں ای...
#1807 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَكِّيٍّ , وَحِبَّانُ , قَالَا...
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں` جس نے دن اور رات میں فرض کے علاوہ بارہ رکعتیں پڑھیں ، تو اللہ تعالیٰ اس کے...
#1808 أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُ...
´ابوصالح ذکوان کہتے ہیں کہ` عنبسہ بن ابی سفیان نے مجھ سے بیان کیا کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا ہے : جس نے...
#1809 أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، ...
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے ایک دن میں فرض کے علاو...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ