📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل (كتاب قيام الليل وتطوع النهار) 🏷️ باب: باب: وتر کی دعا کا بیان۔
عربی:
اردو:
51: بَابُ : الدُّعَاءِ فِي الْوِتْرِ
باب: وتر کی دعا کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ، قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي الْوِتْرِ فِي الْقُنُوتِ: " اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ , وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ , وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ , وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ , وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ , وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ , تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ".
حسن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ کلمات سکھائے جنہیں میں وتر کی کی قنوت میں کہتا ہوں ، وہ یہ ہیں : «اللہم اهدني فيمن هديت وعافني فيمن عافيت وتولني فيمن توليت وبارك لي فيما أعطيت وقني شر ما قضيت إنك تقضي ولا يقضى عليك وإنه لا يذل من واليت تباركت ربنا وتعاليت» ” اے اللہ ! مجھے ہدایت دے ، ان لوگوں میں شامل کر کے جنہیں تو نے ہدایت دی ہے ، عافیت دے ان لوگوں میں شامل کر کے جنہیں تو نے عافیت دی ہے ، میری نگہبانی فرمان لوگوں میں شامل کر کے جن کی تو نے نگہبانی فرمائی ، اور جو تو نے دیا ہے اس میں میرے لیے برکت عطا فرما ، اور جس کا تو نے فیصلہ فرما دیا ہے اس کی برائی سے مجھے بچا ، اس لیے کہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے ، اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ، اور تو جس سے دوستی کرے وہ ذلیل نہیں ہو سکتا ، اے ہمارے رب ! تو برکت والا اور بلند و بالا ہے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1746]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 340 (1425، 1426)، سنن الترمذی/الصلاة 224 (الوتر 10) (464)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 117 (1178)، (تحفة الأشراف: 3404)، مسند احمد 1/199، 200، سنن الدارمی/الصلاة 214 (1632) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1746
1744 1745 1746 1747 1748

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1747 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّه...
حسن بن علی رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر کے یہ کلمات سکھائے ، آ...
#1748 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْ...
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وتر کے آخر میں یہ کلمات...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ