📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 632

Sunan Ibn Majah Hadith 632 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #- 📁 کتاب: تیمم کے احکام و مسائل (أبواب التيمم) ← 🏷️ باب: حائضہ عورت مسجد سے ہاتھ بڑھا کر کوئی چیز اٹھا لے تو اس کے حکم کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 632 Sunan Ibn Majah 632
کتاب #-: کتاب: تیمم کے احکام و مسائل
120: . بَابُ : الْحَائِضِ تَتَنَاوَلُ الشَّيْءَ مِنَ الْمَسْجِدِ
🏷️ باب: حائضہ عورت مسجد سے ہاتھ بڑھا کر کوئی چیز اٹھا لے تو اس کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ الْبَهِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ، قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ"، فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ:" لَيْسَتْ حَيْضَتُكِ فِي يَدِكِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” مجھے مسجد سے چٹائی اٹھا کر دے دو “ ، میں نے کہا : میں حائضہ ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارے حیض کی گندگی تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 632]
💡 وضاحت:
۱؎: کہ وہ ہاتھ کو مسجد میں داخل کرنے سے مانع ہو، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ ہاتھ بڑھا کر مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے یا مسجد میں کوئی چیز رکھ سکتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ، ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16297)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحیض 2 (298)، سنن ابی داود/الطہارة 104 (261)، سنن الترمذی/الطہارة 101 (134)، سنن النسائی/الطہارة 173 (272)، الحیض 18 (384)، مسند احمد (6/45، 101، 112، 114، 173، 214، 229، 245)، سنن الدارمی/الطہارة 82 (798) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #632
630 631 632 633 634

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#633 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں حیض کی حالت میں ہوتی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہو...
#634 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَن...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری گود م...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ