سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 606
Sunan Ibn Majah 606
کتاب #-: کتاب: تیمم کے احکام و مسائل
110: . بَابُ : الْمَاءِ مِنَ الْمَاءِ
باب: انزال (منی نکلنے) سے غسل واجب ہو جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ الْحَكَمِ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَخَرَجَ رَأْسُهُ يَقْطُرُ، فَقَالَ: " لَعَلَّنَا أَعْجَلْنَاكَ"، قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " إِذَا أُعْجِلْتَ، أَوْ أُقْحِطْتَ فَلَا غُسْلَ عَلَيْكَ، وَعَلَيْكَ الْوُضُوءُ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر قبیلہ انصار کے ایک شخص کے پاس ہوا ، آپ نے اسے بلوایا ، وہ آیا تو اس کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شاید ہم نے تم کو جلد بازی میں ڈال دیا “ ، اس نے کہا : جی ہاں ، اللہ کے رسول ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم جلد بازی میں ڈال دئیے جاؤ ، یا جماع انزال ہونے سے قبل موقوف کرنا پڑے تو تم پر غسل واجب نہیں بلکہ وضو کافی ہے “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 606]
💡 وضاحت:
۱؎: آگے آنے والی احادیث سے یہ حدیث منسوخ ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح منسوخ
قال الشيخ زبیر علی زئی:
بخاري ومسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الوضوء 34 (180)، صحیح مسلم/الحیض21 (345)، (تحفة الأشراف: 3999)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/21، 26، 94) (صحیح)