سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 592
Sunan Ibn Majah 592
کتاب #-: کتاب: تیمم کے احکام و مسائل
103: . بَابٌ في الْجُنُبِ يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ
باب: جنابت کی حالت میں کھانے پینے کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ هَيَّاجٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ صُبَيْحٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجُنُبِ هَلْ يَنَامُ، أَوْ يَأْكُلُ، أَوْ يَشْرَبُ؟ قَالَ: " نَعَمْ، إِذَا تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنبی کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ ( بحالت جنابت ) سو سکتا ہے ، یا کھا پی سکتا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں ، جب وہ نماز جیسا وضو کر لے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 592]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ شرحبيل بن سعد وثقه ابن حبان وضعفه الجمھور الأئمة،قاله الھيثمي (مجمع الزوائد 5/ 130) ¤ وھو ضعيف ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 400
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2280) (صحیح) (سند میں شرحبیل ہیں، جن کو آخری عمر میں اختلاط ہو گیا تھا، لیکن سابقہ حدیث ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)